Draft
تر قیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے :کمشنر
گوجرانوالہ(نیوز وی او سی)کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تر قیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں اے ڈی پی کے تحت مجمو عی طو رپر 3 کروڑ 32 لاکھ 28 ہزار 540 روپے کی سکیمو ں کی منظوری دی گئی ہے ان میں موجودہ سکیموں کے لئے 2 کروڑ 67 لاکھ 64 ہزار 370 روپے جبکہ سابقہ سکیموں کی تعمیر پر 64 لاکھ 63 ہزار810 روپے لاگت آئے گی ۔ انہو ں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سکیموں کی از خود نگرانی کریں تاکہ مفاد عامہ کے کاموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔