میں نے غلطی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو بستر پر میری بیوی اور گرو رام رحیم دونوں انتہائی شرمناک حالت میں ‘
اسلام آباد 14 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سچا سودا کے سربراہ پر انکے داماد نے ایسا انتہائی خوفناک الزام عائد کر دیا کہ پورے بھارت میں آگ لگا دی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں سکھوں کی روحانی درگاہ ’’سچا سودا ‘‘ کے سربراہ گرو رام رحیم سنگھ کودو خواتین سے ر یپ کے جرم میں 20سال قید کی سزا کے بعد ہر روز ’’گرو رام رحیم سنگھ ‘‘ کے کالے کرتوتوں کی ایک نئی کہانی سامنے آ رہی ہے ۔اب گرو رام سنگھ کے داماد وشواس گپتا نے اپنے سسر پر انتہائی شرمناک اور گھناؤنا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا رام کے اپنی مونہہ بولی بیٹی اور میری بیوی پریانکا تینجا عرف ہنی پریت سے ناجائز تعلقات تھے ،جبکہ وہ جیل میں بھی اپنے ساتھ اپنی اسی مونہہ بولی بیٹی اور میری بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا جبکہ پولیس کے انکار پر اس نے اعلیٰ جیل افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق ریپ کے جرم میں 20سال قید کی سزا پانے والے گرو رام رحیم سنگھ کے بارے نت نئے شرمناک انکشاف ہو رہے ہیں ،اب بابارام کے داماد وشواس گپتا نے اپنے سسر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرو رام کے اپنی مونہہ بولی بیٹی پریانکا عرف ہنی پریت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ایک مرتبہ میں نے ان دونوں ’’باپ بیٹی ‘‘ کو انتہائی شرمناک حالت میں بابا گرو رام کے ذاتی بیڈ روم میں رنگے ہاتھوں بھی پکڑا تھا لیکن بابا رام نے اس بات کے بارے میں کسی کے ساتھ ذکر کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے اس بات کا کسی سے بھی ذکر کیا تو وہ دوسرے ہی لمحے مجھے مروا دے گا ۔وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ بابا گرو رام کے میری بیوی کے ساتھ میری شادی سے پہلے ہی’’ ناجائز تعلقات‘‘ تھے اور انہی ناجائز تعلقات کو چھپانے کے لئے اس نے ہنی پریت کو سب کے سامنے اپنی مونہہ بولی بیٹی قرار دیا تھا تاکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک سکے ۔وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ 1999ء میں میری پریانکا عرف ہنی پریت سے باباگرو رام کی موجودگی میں شادی ہوئی ۔ایک بار میں بابا گرو رام کے گھر رکا ہوا تھا ،میری بیوی ان کے ساتھ تھی ، غلطی سے میں نے ان کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہ دونوں بستر پر انتہائی قابل اعتراض حالت میں تھے ،مجھے دیکھ کر وہ دونوں چونک گئے جبکہ بابا رام نے اس’’ حالت ‘‘کے بارے میں کسی کے ساتھ ذکر پر مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ میں پہلے ہی ڈرا سہما ہوا تھا جس پر خاموشی اختیار کر لی ۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ گرو رام رحیم کی جیل یاترا کے بعد پریانکا تیجا عرف ہنی پریت ہی ’’سچا سودا ‘‘ کی وراثت اور جانشین ہیں ۔وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ اگر بابا گرمیت رام میری بیوی کو حقیقی میں اپنی بیٹی سمجھتے ہیں تو پھر مجھے اس سے دور کیوں رکھتے ہیں ؟وشواس گپتا نے یہ الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب رام رحیم ہوٹلوں میں جاتے ہیں تو مجھے برابر والے کمرے میں بھیج دیا جاتا تھا اور میری بیوی ہنی پریت کو رات اپنے کمرے میں اپنے ساتھ ہی رکھتے تھے ۔