ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا

لندن 14 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور سینئر اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا ہوا ہے۔
جھگڑا کافی شدید نوعیت کا تھا۔ اس دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے۔ اس جھگڑے میں خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہوگئے اور پھر ایک دوسرے سے دل کھول کر گلے شکوے کیے گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں دراڑیں ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ شاہد مسعود کی جانب سے ایک تہلکہ خیز انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی سے قبل ملک کی ایک بہت بڑی آئینی شخصیت کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے والے تھے۔ ایسا کرنے کی صورت میں ان کی حکومت برطرف کر دی جاتی۔ واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر کئی افراد ان دنوں لندن میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button