پاکستان
آئی جی پنجاب نے 6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے
لاہور 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان نی06 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی فیصل آباد حاکم علی خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں فرخ جاوید کو ایس ڈی پی او یزمان بہاولپور ، ایس ڈی پی اویزمان بہاولپورعبدالرحیم کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان ، ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان ذوالفقار علی کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب مسعود احمد کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور اورڈی ایس پی IV- ، ایس پی یو پنجاب لاہور شاہد محمود کوڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد تعینات کردیاگیا ۔