پاکستان

ڈائیوو ایکسپریس بس سروس نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا

لاہور 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈائیوو ایکسپریس بس سروس نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے مشہور ڈائیوو ایکسپریس بس سروس کی جانب سے صارفین کیلئے کرایوں میں یکدم نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ فی الحال نئے کرایوں کا اطلاق مخصوص روٹس پر ہوگا۔
اس فیصلے کے تحت لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ محض 800 روپے جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ محض 1100 روپے کر دیا گیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق 12 ستمبر سے ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پہلی مرتبہ کمپنی نے پیک اور آف پیک آر کی بنیاد پر کرایوں کا تعین کیا ہے۔جس میں فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں کے کرایے سستے کر دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button