شاہد آفریدی کا آزادی کپ کے حوالے سے بیان سامنے آگیا، سخت سیکورٹی انتظامات پر برہم ہوگئے۔

لاہور 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی لاہور میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ آزادی کپ کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات پر بول پڑے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایسے ٹورنامنٹ پر وہ نجم سیٹھی کے انتہائی شکر گزار ہیں۔ مزید سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اس سے عوام کو تکلیف ہورہی ہے اور جس ہوٹل میں کھلاڑی ٹھہرے ہیں اس کے دونوں فلورز میں بھی سیکورٹی ہی سیکورٹی ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آنے والے کھلاڑیوں کو کہہ رہے ہو کہ پاکستان میں واقعی سیکورٹی کے مسائل ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اتنی سخت سیکورٹی سے ایک تو عوام بہت پریشان ہوتی ہے اور دوسرا کھلاڑیوں کو یہ تاثر جاتا ہے کہ واقعی پاکستان میں سیکورٹی کے حالات بہت خراب ہیں۔