پاکستان

کیپٹن صفدر کی جانب سے شریف خاندان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

لاہور 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کیپٹن صفدر کی جانب سے شریف خاندان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور سینئر اینکر چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر نے ایک ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ چوہدری غلام حسین کے مطابق کیپٹن صفدر نے جاتی امراء میں شریف خاندان کے ایک پرانے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملازم سے عید کے روز قربانی کی جانور کی دیکھ بھال میں کوتاہی ہونے پر کیپٹن صفدر کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button