پاکستان

چینی حکومت کا حالیہ بیان میرے اصولی موقف کی توثیق، 21کروڑ پاکستانی عوام اورسچ کی فتح ہے،شہبازشریف

لاہور 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جھوٹ بولنے والوں کو ہمیشہ کی طرح پھر ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے،بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں چینی سفارتخانے کے بعد وزارت خارجہ کے بیان سے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے الزامات لگانے والے کوئی ثبوت سامنے نہیں لا سکے ، چین کے سفارتخانے کے بعد چینی وزارت خارجہ نے بھی بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے، بیان
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ چین کی حکومت کا حالیہ بیان میرے اصولی موقف کی توثیق ہے اور چینی وزارت خارجہ کا بیان 21کروڑ پاکستانی عوام اورسچ کی فتح ہی-جھوٹ بولنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ایک پھر ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہی-جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے اوربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں-وزیراعلی شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ عوام کے منتخب خادم اعلی پر بے بنیاد الزام لگانا انتہائی نامناسب بات ہی- چین کے سفارتخانے کے بعد چینی وزارت خارجہ کے بیان سے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے حوالے سے بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہی- الزامات لگانے والے کوئی ثبوت سامنے نہیں لا سکے تاہم اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہماری بے گناہی کے ثبوت سامنے آچکے ہیں اور ہمارے سب سے قابل اعتماد دوست چین کے سفارتخانے کے بعد چینی وزارت خارجہ نے بھی بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہی- چین نے اتناٹھوس پیغام دیا ہے کہ اس کے بعد ہر الزام ختم ہوگیا ہی-چین کی وضاحت کے بعد پاکستان کی موجودہ حکومت اور عوام کی عزت وتوقیر میں اضافہ ہواہے اورمخالفین کے بے بنیاد الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں-انہوںنے کہاکہ میںعوام کا خادم ہوں اور ہمیشہ کی طرح خادم بن کر ان کی خدمت کرتارہوں گا۔
عوامی خدمت کے سفر سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور آخری سانس تک عوامی خدمت کروں گا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button