انٹرنیشنل
برازیل،سابق وزیر کے اپارٹمنٹس سے لاکھوں ڈالرز سے بھرے سوٹ کیسز برآمد

ساؤپالو 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
برازیل کی پولیس نے گزشتہ روز ایک ایسی اپارٹمنٹس سے،جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سابق حکومتی وزیر کا ہے جس پر بدعنوانی کا الزام ہے،کئی ملین ڈالرز سے بھرے ہوئے سوٹ کیسز برآمد کئے ہیں۔شمال مشرقی شہر سالواڈور میں ایک اپارٹمنٹ سے ،جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سابق وزیر گیڈل ویرا لیما کے زیر استعمال تھا،اتنی زیادہ رقم برآمد ہوئی ہے کہ پولیس کو پہلا اندازہ لگانے میں ہی کئی گھنٹے لگے۔شام گئے جب رقم گننے والی سات مشینیں کام کر رہی تھیں،پولیس نے بتایا کہ33ملین ریائیز(10.6ملین ڈالر)(1 ارب 72 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد رقم کی گنتی کی جاچکی ہے،لیکن ان کا کام ختم نہیں ہوا تھا۔