اگر امریکا نے مزید پابندیاں عائد کیں یا حملہ کیا تو نتائج کا ذمے دار وہ خود ہو گا
پیانگ یانک(نیوز وی او سی) شمالی کوریا نے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،شمالی کورین وزارت خارجہ کے مطابق اگر امریکا سمجھتاہے وہ سخت پابندیاں عائدکرکے ہمیں ڈرا دیگا تو وہ غلطی پر ہے ،اگر امریکا نے مزید پابندیاں عائد کیں یا حملہ کیا تو نتائج کا ذمے دار وہ خود ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے کہاہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اضافی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھیں گے ۔شمالی کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ امریکا اگر یہ سمجھتاہے کہ وہ سخت پابندیاں عائدکرکے ہمیں ڈرا دیگا تو وہ غلطی پر ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے مزید پابندیاں عائد کیں یا حملہ کیا تو نتائج کا ذمے دار وہ خود ہو گا۔
Load/Hide Comments






