انٹرنیشنل
امریکا: طوفان متاثرین کی مدد کیلئے 5 سابق صدور متحرک
نیو یارک (خبر ایجنسیاں) امریکا کے پانچ سابق صدور سمندری طوفان ہاروی کے متاثرین کی مدد کیلئے متحرک ہو گئے ہیں، پانچوں سابق صدور متاثرین کیلئے فنڈ جمع کریں گے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر بارک اوباما ، بل کلنٹن ، جمی کارٹر ، جارج ڈبلیو بش اور ان کے والد سینئر بش نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں، واضح رہے کہ اس طوفان کے باعث 60 افراد ہلاک اور 10 لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں، 2 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ، حکام کے مطابق اس طوفان سے 180ارب ڈالر کے معاشی نقصانات ہوئے ۔