پاکستان

شہداء کی قربانیوں کو سلام، آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز وی او سی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کے عزم اور بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے بعد شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ، وہ خاصی دیر تک شہداء کے لواحقین کے ہمراہ رہے اور ان سے فرداً فرداً ملاقات کی، لواحقین کی جانب سے مسائل کے حل کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں پر آرمی چیف نے موقع پر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وہ ان مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ریاستی پالیسیوں کو فروغ دینے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پر بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button