انٹرنیشنل
اسرائیلی وزیراعظم کا عربوں سے خفیہ تعلقات کا انکشاف
القدس (آئی این پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ جن عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے امن معاہدے نہیں ان کے ساتھ خفیہ تعاون کیا جارہا ہے ، دفتر خارجہ میں ان کا کہنا تھاکہ ہماری تاریخ میں ’’ایسے ممالک‘‘ سے اتنے رابطے کبھی نہیں ہوئے جو کہ اب ہورہے ہیں، نیتن یاہو نے کہا کہ عرب اسرائیل تعلقات کی کھڑکیاں کھلی ہیں، بین الاقوامی تعلقات خصوصاً لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ رابطوں کا دائرہ وسیع کرنے میں بھی ہم کامیاب ہو گئے ہیں