پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب

راولپنڈی 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کے 52ویں یوم دفاع کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ جنرل قمرجاوید باوجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگری کے خلاف کافی قربانیاں دی ہیں اگرعالمی طاقتوں کو نہیں لگتا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف کافی نقصان اٹھایا ہےتو ہم پرالزام بھی عائد مت کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر نہتے لوگوں کا قتل بند ہونا چائیے۔ ہم نےافغانستان کے اپنی بساط سے بڑھ کرمدد کی ہے اگرادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر اصلاحات کے لیے حکومت سے رابطے میں ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو واضح طور پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایل او سی پر نہتے کشمریوں اور عوام کا قتل بند کرے جبکہ آرمی چیف نے سفارتی تعلقات بہترکرنے پر بھی مذاکرات کا مشورہ دیا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ اس دہشتگردی کےخلاف ہم نے کئی نقصان اٹھائیں ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے اب دشمن کی پسپائی کا وقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button