صاحب حیثیت شخص ایک سے زائد شادیاں کرے ورنہ گنہگار ہوگا: سعودی عالمی دین کا فتویٰ
ریاض 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی عبداللہ نے فتویٰ دیا ہے کہ ایسا فرد جو صاحب حیثیت ہو اسے چاہیے کہ ایک سے زائد شادیاں کرے تاکہ معاشرے میں موجودہ بیوہ خواتین کو بھی جائز طریقے سے دیکھ بھال ہو سکے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی مفتی عبداللہ نے صاحب حیثیت شخص کے لئے سب کچھ جانتے بوجھتے بھی خود کو ایک شادی تک محدود رہنے کو گناہ قرار دیا ہے ۔
مفتی عبداللہ کی جانب سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق جو شخص متعدد شادیوں کی قدرت رکھتا ہے اور پھر بھی نہیں کرتا جبکہ اسے بیوہ عورتوں کی کثرت کا مشاہدہ اور علم بھی ہے کہ کس طرح کفارو فساق ان عورتوں کی عزتوں کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا شخص ایک بیوی پر قناعت کر کے گناہ گار ہو گا۔سعودی مفتی کے مطابق روز محشر ایک نکاح تک محدود رہنے والے صاحب حیثیت شخص سے سوال کیا جا سکتا ہے کہ اس نے بذریعہ نکاح مسلمان عورتوں کی عفت و پاک دامنی کا انتظام کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے اپنے فتوے میں کہا کہ ایسے صاحب حیثیت افراد جو کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھ سکتے ہیں وہ ایک سے زیادہ شادیاں کریں ۔