پاکستان
لنڈی کوتل کے علاقہ عادل خاد سے 17 مزدور اغوا
خیبر ایجنسی 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
افغان سرحد پر خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقہ عادل خاد سے 17 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مغوی مزدور عادل خاد کے علاقہ میں پینے کے پانی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور اغوا کاروں کے چُنگل سے آزاد ہو کر فرار ہو گیا۔ جبکہ اغوا کاروں کی تعداد 10 سے زائد تھی۔ سکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔