پاکستان

پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملہ ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 3 فوجی شہید

کوئٹہ 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کوئٹہ کے علاقہ پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی کے قافلے پر حملہ ضلع پنجگور کے علاقہ مرغاب کور میں ہوا۔ حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت 3 فوجی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے ۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹننٹ کرنل عامر وقار، لانس نائیک مسعود اور سپاہی عرفان شامل ہیں۔جبکہ زخمی ہونے والوں میں کرنل شبیح اللہ ، حوالدار عطاء الرحمان اور سپاہی سعود شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کا تعلق 59 ونگ سے ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے ایف سی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button