وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت چیئرمینوںکا اجلاس
گوجرانوالہ 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت پی پی 94کے چیئرمینوں کا اجلاس ، میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ، سٹی صدر مسلم لیگ ن وایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل ،معظم رئوف مغل کی بھی شرکت ، آئندہ عام انتخابات میں محمد نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم منتخب کرانے کے بھرپور عزم کا اظہار، یونین کونسل کی سطح پر مسائل کے حل کے لئے ہر ماہ صوبائی حلقے کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ،انجینئر خرم دستگیر خان ، منتخب چیئرمین پارٹی کے جانثار ورکرز ہیں ان کے تحفظات دور کریں گے ،حاجی عبدالرئوف مغل ،تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 94کا ایک خصوصی اجلاس وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت انکی رہائش پر منعقد ہو اجس میں میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ، ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل اورمعظم رئوف مغل کے علاوہ چیئرمین عمر جاوید بٹ ،عامر اکرام بٹ ،کلیم اللہ خان ، فاروق بٹ طارق سعید،ڈاکٹر عمر نصیر ،لالہ ظہیر احمد ،حاجی وقار احمد چیمہ ،یوسف کھوکھر، کاشف جاوید ،وائس چیئرمین مشاق مغل ،رضوان احمد کھوکھر،عمر فارو ق چیمہ ،رانا عابد جمیل خاںو دیگر بھی شریک ہوئے اور اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،اجلاس میں گوجرانوالہ میں قائد نواز شریف کے فقید المثال استقبال پر اطمینان اور آئندہ الیکشن میں محمد نواز شریف کو چوتھی بار بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ وہ اہل گوجرانوالہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن پر ہمیشہ غیر متزلزل اعتماد کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گوجرانوالہ میں ہرسطح پر مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندگی کر رہی ہے اور اللہ کا کرم ہے کہ دوسری کوئی جماعت اسکے ہم پلہ نہیں ہے،انہوںنے کہا کہ وہ حلقہ کے چیئرمینوں کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا کریں گے تاکہ یونین کونسل کی سطح پر عوامی مسائل زیادہ بہتر طریقے سے حل کئے جا سکیں اور ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت پایہ ء تکمیل تک پہنچایا جا سکے ، مخالفین کی سازشوں اور ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ، ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ حلقہ کے چیئرمین انکے بیٹوں کی طرح ہیں اور پارٹی کے جاں نثار ورکرز ہیں انکی شکایات اور تحفظات کامکمل ازالہ کیا جائے گا،میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے شہر میں صفائی کی صورت حال پر وفاقی وزیر دفاع کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعدسالڈ ویسٹ کے لئے ڈمپنگ پوائینٹ کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت کی بدولت مسائل میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور آبادی میں اضافے کے باوجود آج گوجرانوالہ ایک ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے۔