ایڈیٹرکاانتخاب

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کسی ایک اہم رہنما کو جان سے ماردیاجائیگا، سینئر صحافی کا انکشاف – ڈاکٹر شاہد مسعود

لاہور 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کے مقبول ترین صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماؤں کو جان سے مارنے سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے 17ستمبر کو الطاف حسین صاحب کی سالگرہ ہے اور ہر سال یا پھر کسی سالوں کے بعد انکو انکی سالگرہ پرکوئی نہ کوئی تحفہ پیش کیاجاتا ہے جیسے کچھ عرصہ قبل 16سمتبر کو یعنی ان کی سالگرہ سے ایک دن قبل عمران فاروق کا تحفہ پیش کیاگیا تھا اور بلکل ایسے ہی 17ستمبر کو ڈاکٹر پرویز محمود جو جماعت اسلامی کراچی کے اہہم رہنما اور ٹاون ناظم بھی تھے کا تحففہ پیش کیاگیا تھا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر،عامر خان ،فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے بھی رہنما انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال جو اس وقت حج پر ہیں اور رضا ہارون سمیت اور رہنماؤں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ سینئر صحافی نےکا کہنا تھا کہ کہ انکی پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے اور انکا کہنا ہے کہ ہم سسٹم سے اچھی طرح واقف ہیں کہ 17ستمبر سے پہلے پہلے کوئی تحفہ لکھا ہواہے۔
آخر میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں میں کچھ رہنما باہر نکلے تھے اور کچھ نہیں تاہم جو رہنما نہیں نکلے تھے انکو اچھی طرح پتا تھا کہ 17ستمبر سے قبل کوئی تحفہ الطاف حسین کو دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button