انٹرنیشنل
پوپ فرانسس کی روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کے قتل کی مذمت
لندن 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلمانوں کو روہنگیا سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ہے ،ْوہ سب اچھے اور امن پسند لوگ ہیں ،ْ بیان
پوپ فرانسس نے روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو روہنگیا سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ہے،انہیں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن وہ سب اچھے اور امن پسند لوگ ہیں،وہ ہمارے بھائی ہیں۔پوپ فرانسس نے کہا کہ سال ہا سال سے روہنگیا کے مسلمان مصائب کا شکار ہیں،ان پر تشدد کیا گیا اور انھیں قتل کیا گیا اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اپنی روایات پر عمل کرتے ہیں، اپنے مسلم عقیدے پر عمل کرتے ہیں۔