انٹرنیشنل

صرف ایک ہفتے کے دوران 100سے زائد برماروہنگیامسلمانوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ

پشاور 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اقوام متحدہ ،عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کی خاموشی کسی سانحہ سے کم نہیں ہے، میانمار فوج وبدھ مت انتہا پسند وں کے مظالم سے 90ہزار مسلمان نقل مکانی کر چکے ہیں، امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان مذمتی بیان
امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے برماروہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 100سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ اور اتنہائی قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ ،عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کی خاموشی کسی سانحہ سے کم نہیں ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی میں صرف قرارداد کا پاس ہو جانا کافی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان برما کی صورت حال کو عاملی سطح پر اجاگر کرے اور احتجا جا پاکستان میں برما کے سفارتخانہ کو فی الفور بند کیا جائے ، میانمار فوج اور بدھ مت انتہا پسند وں کے مظالم سے 90ہزار مسلمان نقل مکانی کر چکے ہیں، برما میںسینکڑوں مسلمانوں کے دیہات کو نذر آتش کر دیا گیا ہے،روہنگیا کے مسلمانوں کا کوئی پر سان حال نہیں،دن دبدن پر تشدد کارروایئوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،20ہزار روہنگیا کے مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر موجود ہیں ،انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔
ہندوستان کی جانب سے بھی روایتی دشمنی کا مظاہر ہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کفارقوتیں مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہیں ان کے قلع قمع کے لئے اتحادویکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔امت مسلمہ ایک جسدواحد کی حیثیت رکھتی ہے۔زخم کہیں پر بھی لگے درد پورے جسم میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک کو اوآئی سی کو بھرپورانداز میں منظم کرتے ہوئے امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کامقابلہ کرناہے۔حکومت پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار اداکرے۔انہو ں نے مزید کہا کہ آج دنیا میں مسلمان تارک قرآن ہوکر مشکلات میں مبتلاہیں۔اللہ اور اس کے رسول ؐ کے پیغام کو عام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button