انٹرنیشنل

پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک

لاہور 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برما میں آباد مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف دنیا بھر کے ممالک سراپا احتجاج ہیں۔ دنیا کی کئی معروف سماجی شخصیات نے اقوام متحدہ سے اس تمام معاملے پر ایکشن لینے اور مسلمانوں کی جان و مال کے تحفض کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جبکہ یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ برما کے پڑوسی مملک روہنگیا کے مسلمانوں کو پناہ فراہم کریں۔ اس حوالے سے اب کچھ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ان اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کس ملک میں کتنے روہنگیا مسلمان پناہ گزین موجود ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں اس وقت 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔ بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ بنگلہ دیش میں اس وقت 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں اس وقت 2 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button