شمالی کوریا کی دھمکیاں اور اقدام امریکا کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم کے تجربے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے پر سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے الفاظ اور عمل دونوں ہی امریکا کے لئے انتہائی خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔
North Korea has conducted a major Nuclear Test. Their words and actions continue to be very hostile and dangerous to the United States…..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 3, 2017
ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا ایک نسل پرست قوم ہے جو چین کے لئے بڑا خطرہ اور شرمندگی کا باعث ہے، چین شمالی کوریا کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب تک اس میں بہت ہی کم کامیابی حاصل کر سکا ہے۔
..North Korea is a rogue nation which has become a great threat and embarrassment to China, which is trying to help but with little success.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 3, 2017
جنوبی کوریا مسئلے کا حل چاہتا ہے لیکن میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ یہ ناقابل عمل ہے کیونکہ شمالی کوریا صرف ایک ہی چیز کو سمجھتا ہے۔
South Korea is finding, as I have told them, that their talk of appeasement with North Korea will not work, they only understand one thing!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 3, 2017
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جدید ترین ہائیڈورجن بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر چین، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔