پاکستان

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں عید الضحیٰ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات

لاہور 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں عید الضحیٰ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ رو ز1ستمبر سے 7 ستمبر تک ریڈ الرٹ وارننگ جاری کردی
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں عید الضحیٰ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ رو ز1ستمبر سے 7 ستمبر تک ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی گئی ہے داخلہ پنجاب کے زرائع کے مطابق لاہور میں عید کے موقع پر بدستور خودکش حملوں کو خدشہ موجود ہے 27اضلاع میں پولیس کے دستے تعینات گئے ہیں جبکہ لاہور میں ضرورت پڑنے پر رینجرز سٹینڈ بائی ہو گی ، زبردستیہ کھالیں وصول کرنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تمام کمشنرز ، ریجنل افسران اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسروں کو عید کے 3روز تک اجازت کے بغیر اپنے ضلع سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے معتبر سرکاری زرائع کے مطابق صوبے کے 11شہروں لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین ، جھنگ ، فیصل آباد ، سائیوال ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں مقامی پولیس کے علاوہ پناب کانسٹیلبری اور ایلیٹ فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رینجرز بھی سٹینڈ بائی ہو گی زرائع نے بتایا کہ اہم مساجد ، مدارس ، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کے علاوہ 3کلو میٹر کے علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ہر شخص چیکنگ کی مکمل چیکنگ ہو گی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ضلعی سطح پر بنائے جانے والے کنٹرول روم سے حاصل شدہ معلومات پنجاب سول سیکریٹریٹ اور آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم کو بتانے کے پابند ہیں اس موقع پر ریسکیو 15کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے پنجاب میں عید الضحیٰ کے موقع پر تمام ضلعی حکومتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button