انٹرنیشنل

ڈوکلام سے بھارتی فوج کے انخلاء سے نئی دہلی حکومت نے سبق سیکھ لیا ہوگا،چین

بیجنگ 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
چینی حکومت کے مطابق ڈوکلام سے بھارتی فوج کے انخلاء سے نئی دہلی حکومت نے سبق سیکھ لیا ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یو کے مطابق انہیں امید ہے کہ بھارت کوشش کرے گا کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہ ہو۔ خیال رہے کہ بھارت نے پیر کے روز ڈوکلام سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔ یہ مقام چین، بھوٹان اور بھارت کے مابین ایک سفارتی تنازعے کی شکل اختیار کر چکا تھا جس سبب نئی دہلی اور بیجنگ نے سرحد پر اپنی اپنی افواج تعینات کر دی تھیں۔ 16 جون سے جاری اس کشیدگی کو کئی دہائیوں کا بد ترین تنازعہ قرار دیا جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button