انٹرنیشنل

چینی کمپنی یابائت پاکستان میں کام نہیں کر رہی‘ڈپٹی چیف آف مشن چینی سفارتخانہ

لاہور 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
یا بائت نے حکومت کو دھوکہ دہی کیلئے جعلی خطوط تیار کئے،جس پر کمپنی کو سزا بھی دی جا چکی ہے‘ لی جیان ژاؤ
پاکستان میںچین کے سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاؤنے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چینی کمپنی یابائت پاکستان میں کام نہیں کر رہی اوریا بائت کمپنی نے حکومت کو دھوکہ دہی کیلئے جعلی خطوط تیار کئے اورجعلی خطوط تیارکرنے پر اس کمپنی کو سزا بھی دی جا چکی ہے۔دریں اثناء ایس ای سی پی اور چائنا سیکورٹیزریگولیٹری کمیشن کے باضابطہ بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ چینی ریگولیٹرکی موجودہ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر انہیں ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جس سے یابائت کے کسی بھی پاکستانی شخصیت کیساتھ کاروباری لین دین کا اظہار ہوتاہو۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو میں مبینہ کرپشن کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے تھے اور شہباز شریف نے الزام لگانے والوں کو چیلنج دیا تھا کہ وہ 48گھنٹے میں ثبوت لائیں تو قوم انکی گردن اڑا دے ورنہ بے بنیاد بہتان تراشی کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔چینی ریگولیٹر کے مطابق کسی بھی پاکستانی شخصیت کیساتھ یابائت کے کاروباری لین دین کا ثبوت نہیں ہے اورالیکٹرانک میڈیا پر غلط رپورٹنگ اور پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button