ایڈیٹرکاانتخاب

شیخ رشید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کردیا،ریفرنس میںاستدعا کی گئی کہ وزیراعظم ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں اس لیے وہ صادق اور امین نہیںرہے وزیراعظم کو نااہل کیا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کیا تو سپریم کورٹ جائوں گا،پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والاہے ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھپلا کیا گیا شاہد خاقان ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں ،مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
جمعرات کو شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایل یان جی اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ جس کے بااعث وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ ریفرنس میں استدعاکی گئی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا جائے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور اخباری تراشے بھی ریفرنس کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھیلا کیا گیا ہے۔ اسپیکر صاحب معاہدے کی کاپی دلانے کیلئے کئی بار خط لکھا ۔ ایل این جی معاہدہ چائنہ اور بنگلہ دیش سے بھی مہنگا ہے۔ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی لوگ اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والاہے۔
نواز شریف کے جانے کے بعد سارے کاغذات نکل آئے ہیں۔ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ۔ مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وقار احمد،سیف الرحمان اور شیک سعید نوازشریف کے ایجنٹ ہیں۔ والیم 10 سے متعلق بعض ملکوں کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعدارد دگنی ہونی چاہیے۔ نیب سے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کیا۔ تو سپریم کورٹ جائوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button