ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف معاملات ٹھنڈے ہونے تک وطن واپس نہیں آئیں گے ، خود ساختہ جلاوطنی کاٹیں گے

اسلام آباد 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد بھی نواز شریف پر بُرا وقت نہ ٹل سکا۔پانامہ کیس کے بعد بعض معاملات کے لیئے سپریم کورٹ نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی تھے جس کے بعد نیب کی جانب سے شریف فیملی کو سمن بھیجوائے گئے تاہم ان میں سے کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہ ہوا۔
نواز شریف کے دونوں بیٹے پہلے سے ہی لندن جا چکے ہیں اور بعض خبروں کے مطابق نیب کے سامنے پیشی کے معامے میں انہوں نے پاکستان آنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں کو پاکستان واپس آکر نیب کے سامنے پیش ہونے پر منانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ بھی ناکام رہی ہیں جس کے بعد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھی لندن روانہ ہو گئی تھیں ، کہا جا رہا تھا کہ کلثوم نواز لندن اپنے بیٹوں کو واپس پاکستان آنے کے لیئے منانے گئی ہیں مگر بعد میں اچانک ان کی طبیعت خرابی اور کینسز ہونے کی خبروں نے پاکستان میں ہلچل مچا دی۔
کلثوم نواز نواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 سے الیکشن لڑ رہی ہیں جن کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز چلا رہی ہیں۔اہلیہ کی تیمارداری کے لیئے کل بروز بدھ سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف بھی لندن روانہ ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کی لندن روانی کے بعد بعض حلقوں میں ایسا کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف معاملات ٹھنڈے ہونے تک وطن واپس نہیں آئیں گے ، خود ساختہ جلاوطنی کاٹیں گے اور لندن سے پارٹی کے معاملات چلائیں گے کیونکہ اگر وہ پاکستان میں رہتے ہیں تو نیب کے کیسز میں انہیں سزا ہوسکتی ہے اور جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے جو کہ ان کی ذاتی اور پارٹی کی عزت کے لیئے بدترین لمحہ ہوگا۔
نواز شریف کے اس فیصلے میں ان کی اپنی کابینہ کے افراد نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی کہ آپ لندن نہ جائیں ورنہ این اے 120 کے الیکشن میں نتائج بُرے آسکتے ہیں یا پھر آپ الیکشن کے بعد لندن چلے جائیں ورنہ آپکے لندن جانے کے معاملے کو ملک سے فرار ہونے سے تشبیہ دی جا سکتی ہے جس سے تحریک انصاف پورا فائدہ اٹھائے گی تاہم ن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button