بزنس

حکومت کا یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 2روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

اسلام آباد 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حکومت نے یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 2روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیاہے،جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرانے یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔
اوگراکی وزارت پٹرولیم کوارسال کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی فی لیٹرقیمت 2روپے 24پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 12روپے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 70پیسے ، مٹی کاتیل 15روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ کیاجائے گا۔تاہم وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے فی لیٹراضافی کردیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button