پاکستان

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے عملی سیاست کا آغاز کر دیا

لاہور 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے عملی سیاست کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ایک اور فرد نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس مرتبہ سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے عملی سیاست میں قدم رکھا ہے۔ جنید صفدر نے باقاعدہ عملی سیاست کا آغاز کر دیا ہے۔ جنید صفدر نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں نے کچھ اجلاسوں میں ناصرف شرکت کی بلکہ ان اجلاسوں کی صدارت بھی کی ہے۔ جنید صفدر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے اجلاسوں کی صدارت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں جنہیں ن لیگی کارکنوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button