بونیر میں خواتین کے "انڈر گارمنٹس” فروخت کرنے والے متعدد دکاندار گرفتار کر لیے گئے
بونیر 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خیبرپختوانخوا کے ضلع بونیر کی انتظامیہ نے پیر بابا کے مزارکے گردونواح میں خواتین کے انڈر گارمنٹس کھلے عام فروخت کرنے والے 14افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ نوبیر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زاہد عثمان کاکاخیل نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتا رافراد کو بعدازاں رہا کردیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مقامی افراد کی جانب سے مذکورہ جگہ پر خواتین کے زیرجامہ کھلے عام فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئیں اییسے اقدامات ثقافت اور اخلافیات کے منافی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ حکام نے خود دکانداروں کو انڈرگارمنٹس کی خریداری پر اکسانے کے لیے خواتین پر آوازیں کستے دیکھا ہے۔ کاکاخیل کامزید کہنا تھا کہ خواتین کے انڈر گارمنٹس کی کھلے عام ایسی مقدس جگہوں پر فروخت امن وامان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا کرسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان دکانوں کی تصاویر کافی وائرل ہوئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔