انٹرنیشنل

میں نا مرد ہوں ،بھارتی مذہبی رہنماء گروگرمیت کا عدالت کے سامنے حیلہ

نئی دہلی 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت میں زیادتی کے ملزم وڈیرہ سچا سودا کے مذہبی پیشواگرو گرمیت نے سزا سے بچنے کے لیے کہا کہ میں نامرد اور جسمانی لحاظ سے اس قابل نہیں کہ کسی عورت سے تعلق قائم کر سکوں۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سچا سودا کے مذہبی پیشواگرو گرمیت سنگھ کے خلاف 2001میں دو خواتین نے زیادتی کا کیس درج کروایا تھا۔یہ دونوں خواتین سچا سودا کے مذہبی پیشواء گرو گرمیت کی پیرو کار تھیں اور خدمت کے لیے ڈیرے سے منسلک تھیں ۔
اسی دوران ڈیرے سے متصل غار میں ان دونوں خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی۔سی بی آئی کی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی صرف ان خواتین کے ساتھ ایسا فعل نہیں کیا گیا بلکہ ڈیرے پر آنے والی بہت سی خواتین کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے اور ان میں سے اکثر نے زبان کھولے بغیر ڈیرہ سچا سودا سے لا تعلقی اختیار کر لی۔عدالت میں خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے گرو گرمیت سنگھ نے ہزار جتن کیے یہاں تک کہ عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے گرو گرمیت نے یہاں تک کہا کہ وہ نامرد ہے اور جسمانی لحاظ سے اس قابل نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ تعلقات قائم کر سکوں۔مگر عدالت نے گرو گرمیت کی حیلہ بازیوں کو خاطر میں لائے بغیر اسے 20سال قید کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button