انٹرنیشنل
ترک صدر کے مزید محافظوں کے خلاف مقدمہ
واشنگٹن 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکا کی وزارت انصاف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے مزید تین محافظوں کے خلاف مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مئی میں ایردوگان کے دورہ امریکا کے دوران ترک سفارت خانے کے سامنے کرد مظاہرین پر حملہ کیا اور انہیں پیروں تلے روندا۔ اس موقع پر سلامتی کے امریکی محکمے کے ارکان کو مداخلت کرنا پڑی۔ ترک صدر اردگان کے ان تینوں محافظوں کی ایک ویڈیو کے ذریعے نشاندہی کی گئی ہے اور مذکورہ تینوں ترک شہری ہیں۔ واضح رہے ترک صدر کے انیس محافظوں پر یہ الزامات عائد کیے جا چکے ہیں