انٹرنیشنل

جاپان کا دفاعی بجٹ میں 160 ملین ڈالر بڑھا دیا گیا

ٹوکیو (نیوز وی او سی آن لائن) شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے اور خطے میں بڑھتے ہوئے چینی اثرو رسوخ کے باعث جاپان نے اپنے دفاعی بجٹ میں 160 ملین ڈالر کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اضافی بجٹ سے دور اور نزدیک تک مار کرنے والے میزائل بنائے جائیں گے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جاپان کے دفاعی بجٹ میں ڈھائی فیصد اضافے کی تجویز منظور کرلی گئی تو اس کے بعد جاپان کا دفاعی بجٹ بڑھ کر 48 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یکم اپریل کو نیا مالی سال شروع ہونے پر یہ شینزو ابے کے وزیر اعظم بننے کے بعد دفاعی بجٹ میں چھٹا اضافہ ہوگا۔اس دفاعی بجٹ سے میزائل ڈیفنس سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 6 ایف 35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے، چار وی 22 بحری جہازوں کے نگرانی کے سسٹم، ایک آبدوز، 2 نئے بحری جہاز اور لڑاکا کشتیاں خریدی جائیں گی۔
شمالی کوریا کا 70سال پرانا قدیم ترین جہاز جو جنگ کی صورت میں امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوگا کیونکہ اس میں۔۔۔
160 ملین ڈالر کے نئے اضافے میں سے 90 ملین ڈالرز میزائل ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال ہوں گے جبکہ باقی 70 ملین ڈالرز میزائل رینج بڑھانے ، دفاعی ٹیکنالوجی اور تیزی سے حملہ کرنے والے ہتھیاروں کی تخلیق کی تحقیق کیلئے استعمال ہوں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے میزائل داغا تھا جو جاپان کے اندر گرا تھا۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے اپنی طاقت کے اظہار کیلئے شمالی کوریا کی سرحد پر 8 بڑے بم گرائے تھے جبکہ امریکہ کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں بھی شروع کردی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button