ڈاکٹر عمر سیف پر مبینہ قاتلانہ حملہ ، جانی نقصان نہیں ہوا
لاہور 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری میں بڑا نام کمانے والے ڈاکٹر عمر سیف پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر عمر سیف پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق حملے میں ارفع کریم ٹاور میں موجود ڈاکٹر عمر سیف کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس حملے کا مقصد مبینہ طور پر ڈاکٹر عمر سیف کو نقصان پہنچانا یا انہیں دھمکانا تھا۔
مسلح افراد کی جانب سے چلائی گئی گولی ڈاکٹر عمر سیف کے دفتر کے شیشے کو توڑتی ہوئی اندر داخل ہوئی اور چھت سے ٹکرا کر ڈاکٹر عمر سیف کی سیٹ سے کچھ فاصلے پر جا گری ۔ پی آئی ٹی بی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ کچھ روز قبل ہوا تھا۔اور گولیاں مبینہ طور پر کسی نچلی جگہ سے فائر کی گئیں۔ خوش قسمتی سے فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔