پاکستان

وزیرخارجہ کے ذہن پر تاحال لوڈشیڈنگ کا بھوت سوار

اسلام آباد 30 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف جو اب وفاقی وزیرخارجہ ہیں کہ ذہین پر تاحال بجلی کا بھوت سوار ہے ۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف خارجہ معاملات سنھبالنے کی بجائے بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے ٹویٹ اور صفائیاں دینے میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی بجلی کے حوالے سے ٹویٹ اور وضاحتوں کے حوالےسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف کا بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 20 ہزار 761 میگاواٹ جبکہ پیداوار 17 ہزار 810 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف عابد شیر علی کی بجاے خواجہ آصف لوڈشیڈنگ کی تازہ ترین صورتحال بتانے میں پیش پیش ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button