انٹرنیشنل

امریکاکو آئی اے ای اے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایران

تہران 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کو جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنے دے گا۔ارنا نیوز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے انٹرویو میںکہا کہ امریکا جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی پر اپنی خواہشات مسلط نہیں کرسکتا اور ایران ، آئی اے ای اے کو ضروری انتباہات اور ہدایات بھی دے چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کسی کو بھی ان شعبوں میں کسی طرح کا دخل دینے کی اجازت نہیں دے گا جو ایٹمی سمجھوتے میں شامل نہیں ہیں ۔ انھوں نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی جانب سے اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے اور امریکا کے غیر منطقی مطالبات کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، پوری مستعدی کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھے گا اور اس کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا اور اس معاہدے کے تحفظ کی کوشش کرے گا۔
ترجمان نے گروپ پانچ جمع ایک کے یورپی فریقوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کو امریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینا چاہئے کہ کوئی ملک ایٹمی سمجھوتے کو کمزور کرنے کے لئے قدم اٹھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button