پاکستان

مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس‘ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ

لاہور 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں لیگی رہنمائوںسمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید ، خواجہ احمد حسان، شائستہ پرویز ملک اور بلال یاسین سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، مریم نواز آج کارکنان اور یو سی چیئر مینز سے بھی ملاقات کریں گی اور انہیں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات دیں گی ، بعد ازاں وہ مزنگ میں مرکزی دفتر کا افتتاح بھی کرینگی،واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے باعث این اے 120 کی خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازالیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button