پاکستان

آرمی چیف کی تاجک صدر سے ملاقات،دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے مزید فروغ اور توسیع کا اعادہ

راولپنڈی 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان میں قیام امن سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ،جنرل باجوہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے حمایت اورکوآرڈینیشن، میکنیزم اجلاس کے انعقاد پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن میں پاکستان اور پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں،تاجک صدر امام علی رحمان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان میں قیام امن سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی معاملات، افغانستان میں قیام امن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمان نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن میں پاکستان اور پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان قیادت اور ان کے اقدامات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کو آرڈینیشن، میکانیزم اجلاس کے انعقاد پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور تاجک صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے اور توسیع دینے کا بھی عزم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button