پاکستان

پاکستانی قوم امریکہ کی نئی افغان پالیسی کو مستر د کرتی ہے ، ہندوستان کا افغانستان میں کردار قابل قبول نہیں ہے ‘طاہر محمود اشرفی

لاہور 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستانی قوم امریکہ کی نئی افغان پالیسی کو مسترد کرتی ہے ، ہندوستان کا افغانستان میں کردار قابل قبول نہیں ہے ، تمام مکاتب فکر کے رہنمائوں کا مشترکہ اجلاس آج بروز ( منگل) کو لاہور میں ہو گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل لاہور کے ذمہ داران کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو فراموش کر کے پاکستانی قوم اور شہداء پاکستان کی توہین کی ہے ۔امریکی صدر کے جارحانہ بیانات کی واپسی تک امریکہ سے قطع تعلقات کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے برادر اسلامی ممالک اور دوست ممالک کے ساتھ روابط کو بڑھانا چاہیے اور پوری دنیا میں وفود بھیج کر پاکستان کی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور خدمات کو دنیا پر واضح کرنا چاہیے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل عید کے بعد ملک بھر میں دفاع پاکستان کانفرنسیں منعقد کرے گی اور 27 ستمبر کو لاہور میں ’’دفاع ختم نبوت دفاع پاکستان کانفرنس‘‘ ہو گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button