ایڈیٹرکاانتخاب

پنجاب حکومت نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست کے پی حکومت کوارسال کردی

لاہور 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کیٹگری اے میں شامل دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50لاکھ سے ایک کروڑروپے ہے‘ذرائع
پنجاب حکومت نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست کے پی حکومت کوارسال کردی،22 مطلوب دہشتگردکیٹگری اے،27 کیٹگری بی میں شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق کیٹگری اے میں شامل دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50لاکھ سے ایک کروڑروپے ہے جبکہ کیٹگری بی میں شامل دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 5 سے 20لاکھ روپے ہے فہرست پولیٹیکل ایجنٹس اور کے پی پولیس کوارسال کی گئی جس میں مطلوب دہشتگردوں کی شناخت اورتنظیموں کے نام ظاہر کئے گئے ہیں،جبکہ 20 مذہبی انتہا پسند ملزمان کو تیسری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اور ان کے سروں کی قیمت10،20،30اور5 لاکھ مقررہے،فہرست میں شامل 37 دہشتگردوں کا تعلق دیگر مختلف گروپس سے بتایا گیا ہے،ان 37 ملزمان کے سر کی قیمت5 لاکھ سے لے کر ایک لاکھ روپے مقرر ہے اور خیبرپختونخوااورقبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button