عمران خان کی ملک دشمن سیاست سوشل میڈیا پر دن رات ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف
لاہور 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان کی ملک دشمن سیاست کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے ، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر دن رات ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ،پاکستان آج بھی امریکہ سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے
وزیرداخلہ احسن اقبال کا عوامی اجتماع سے خطاب
وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک دشمن سیاست کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے ، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر دن رات ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ،پاکستان آج بھی امریکہ سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ اتوار کو نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کی روستی مستقبل میں مزید گہری ہوگی ، پاکستان آج بھی امریکہ سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ، عمران خان کی ملک دشمن سیاست کو عوام نے یکسر مستردکردیا ہے ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر دن رات ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ، محمد نوازشریف ملکی ترقی اور استحکام کی علامت ہیں ، مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک میں ترقی اور خوشحالی ہے ۔






