پاکستان

آپریشن ردالفساد ، فیصل آباد،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں

راولپنڈی 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ، 14 مشتبہ افراد گرفتار ، زیر زمین چھپائے گئے 200 موبائل فونز بھی بر آمد
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، پنجاب رینجرزکی سی ٹی ڈی کے ہمراہ فیصل آباد،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے ، آپریشن میں 14 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی ،پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر فیصل آباد اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف اور مشین گنیں بھی شامل ہیں ، زیر زمین چھپائے گئے 200 موبائل فونز بھی بر آمد ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button