ایڈیٹرکاانتخاب
الیکشن کمیشن میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید کے خلاف درخواست کی سماعت (آج) ہوگی
اسلام آباد 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف درخواست کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کے لئے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں وفاقی وزیر محمد پرویز ملک کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست کی سماعت آج ہوگی جبکہ شاہ جہان خان کی عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید احمد کے خلاف درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔