افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں تنائو کی کوئی بات نہیں‘خواجہ سعد رفیق

لاہور 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ہماری گزار ش اتنی ہے کہ اکثر یت کے فیصلے کو مان لیا جائے‘پاکستان کے حالات خراب کر نے میں امر یکہ کا بھی ہاتھ رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں تھی مگر آج پاکستان کی جنگ بن چکی ہے ‘امر یکی صدرکو حکومت اور افواج پاکستان پر تنقید کر نے کا کوئی حق نہیں امریکی صدر بنیادی طور پر ایک غیر متواز ن شخص ہیں ‘پاکستانی قوم دہشت گرد کیخلاف متحد ہے اور امر یکہ پاکستان کو افغانستان نہ سمجھے ‘اگر امر یکہ نے اربوں دیئے ہیں تو پاکستان کا کھر بوں کا نقصان ہو چکا ہے ‘امر یکی فوج کو حق نہیں کہ وہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کر یں‘ جلسے سے خطاب
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں تنائو کی کوئی بات نہیں‘ہماری گزار ش اتنی ہے کہ اکثر یت کے فیصلے کو مان لیا جائے‘پاکستان کے حالات خراب کر نے میں امر یکہ کا بھی ہاتھ رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں تھی مگر آج پاکستان کی جنگ بن چکی ہے ‘امر یکی صدرکو حکومت اور افواج پاکستان پر تنقید کر نے کا کوئی حق نہیں امریکی صدر بنیادی طور پر ایک غیر متواز ن شخص ہیں ‘پاکستانی قوم دہشت گرد کیخلاف متحد ہے اور امر یکہ پاکستان کو افغانستان نہ سمجھے ‘اگر امر یکہ نے اربوں دیئے ہیں تو پاکستان کا کھر بوں کا نقصان ہو چکا ہے ‘امر یکی فوج کو حق نہیں کہ وہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کر یں ۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قر بانی دی ہی ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اربوں نہیں کھربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو جواب بھی ملے گا اور پر ویزمشرف کو امر یکہ کو راہداری دینے پر معاف نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالت جیسے بھی ہوں ملک کی سالمیت او ر خودمختاری کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملکی معاملات پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا چائنہ کے ساتھ پاکستان کے بہتر دوستانہ تعلقات ہیں مگر وہ پاکستان کے اندروانی معاملات میں مداخلت نہیں کر تا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں