امریکہ نائب وزیرخارجہ ا یلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی
اسلام آباد 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریگی ،ترجمان امریکی سفارتخانہ
امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب وہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔امریکی سفارت خانے سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کی پاکستان آمد کے حوالے سے ترتیب دیا جانے والا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور اب وہ آئندہ ہفتے کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزعسکری وسول قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گی اور پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر تفصیلات فراہم کریں گی۔امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش بھی جائیں گی اور ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ساؤتھ ایشیائ کی پالیسی پر تمام ممالک کو اعتماد میں لیں گی۔واضح رہے کہ امریکی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے امریکہ پہنچی تھیں۔