Draft

رانی مکھرجی قانون کی گرفت میں

اداکارہ رانی مکھر جی کو برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)کی جانب سے بھارت کے پوش علاقے جوہو میں واقعے بنگلے کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے 2014 میں بی ایم سی سے اپنے بنگلے کرشنا رام کی تعمیر کے لیے منظوری لی تھی ، اس اجازت کے مطابق رانی مکھرجی کو بنگلے کا تعمیراتی کام ایک سال کے اندر مکمل کرنا تھا لیکن رانی نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور تین سال گزرنے کے باوجود بنگلے کاکام تاحال جاری ہے جب کہ رانی مکھر جی نے اپنے بنگلے کی اونچائی میں بھی غیر قانونی اضافہ کیا، کام کا جائزہ لینے کے لیے بی ایم سی کی ٹیم نے اداکارہ کے گھر کا دورہ بھی کیا لیکن انہیں گھر کے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
اس معاملے پر بی ایم سی کی جانب سے رانی کو سیکشن 488 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بی ایم سی کی ٹیم 30 اگست کو پولیس کے ہمراہ ایک بار پھر اداکارہ کے گھر کا دورہ کرے گی اور عمارت میں کی گئی غیرقانونی تعمیر کا جائزہ لے گی۔
دوسری جانب رانی مکھرجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رانی مکھرجی ملک کی ایک عزت دار شہری ہیں ان پر غیرقانونی تعمیرات کا الزام لگانا بے بنیاد اور سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے اداکارہ کو بھیجے جانے والے قانونی نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلے کی اونچائی میں اضافے کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ رانی مکھر جی بیٹی کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے کے لیے فلموں سے دور ہوگئی تھیں لیکن اب وہ فلم ’’ہچکی‘‘ کے ذریعے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button