انٹرنیشنل

عراقی فورسز کا تلعفر شہر پر دوبارہ کنٹرول، داعش شکست سے دوچار

تلعفر کے شمالی نواحی علاقوں میں جھڑپیں جاری، فورسز داعش کے چند ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کررہی ہیں تلعفر (دنیاڈیسک)عراقی فورسز نے داعش کے خلاف لڑائی کے بعد تلعفر شہر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ،عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالعامر یاراللہ کا کہنا ہے کہ سلطنت عثمانیہ کے دور سے تعلق رکھنے والے قلعے اور بساتین کے علاقے پر قومی پرچم لہرا دیاگیاہے ، تلعفر کے شمال میں نواحی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں جہاں فورسز داعش کے چند ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فورسز نے داعش کے خلاف لڑائی کے بعد تلعفر شہر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور اب اس شہر کو داعش کے جنگجوؤں سے پاک کیا جارہا ہے ۔عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالعامر یاراللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی سروس کے یونٹ شہر کے مرکزی حصے میں پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے سلطنت عثمانیہ کے دور سے تعلق رکھنے والے قلعے اور بساتین کے علاقے پر قومی پرچم لہرا دیا ہے ۔تلعفر کے شمال میں واقع نواحی علاقوں میں ابھی جھڑپیں جاری ہیں اور عراقی فورسز داعش کے زیر قبضہ چند ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔عراقی فورسز نے تلعفر کے تین شمالی علاقوں اور قلعے کے مغرب میں واقع علاقے الرابعہ پر بھی دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ایک اور روز قبل انھوں نے جنوبی علاقے الطالیہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے داعش کے جنگجو پسپا ہوگئے تھے۔ داعش نے اس شہر پر 2014ء سے قبضہ کررکھا تھا۔حالیہ دنوں میں اس شہر سے ہزاروں افراد اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button