Draft

کبیر والا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے لانس نائیک نیاز احمد کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا

عبدالحکیم /کبیر والا 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہید کی قبر پر صدر مملکت، آرمی چیف، کور کمانڈر ملتان، مجاہد بٹالین کی جانب سے پھول چڑھائے گئے میرا ایک لخت جگر شہید ہوا ہے، پورا خاندان بھی اللہ کی راہ، وطن کی حفاظت کیلئے شہید ہو جائے تو پرواہ نہیں، شہید کی والدہ کی گفتگو
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے لانس نائیک نیاز احمد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونیوالے کبیر والا کے نواہی علاقہ ککڑ ہٹہ کے رہائشی لانس نائیک نیاز احمد کی میت گزشتہ روز ان کے آبادئی علاقہ لائی گئی ۔
ان کی نماز جنازہ مرکزی سپورٹس گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میںہر طبقہ ہائے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام ،صدر پریس کلب علی محمد ایاز ،شہر یار خان ،کرنل رضوان احمد و دیگر شہریو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاںشہید نیاز احمد کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔تدفین کے بعد پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی ۔
پاک فوج کے دستے نے شہید لانس نائیک نیاز احمد کی قبر پر صدر مملکت ممنون حسین، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈر ملتان اور مجاہد بٹالین کی جانب سے پھول چڑھائے گئے اور دعا مانگی کی۔اس موقع پر شہید کی والدہ خورشید بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرا ایک لخت جگر شہید ہوا ہے اگر پورا خاندان بھی اللہ کی راہ اور وطن کی حفاظت کیلئے شہید ہو جائے تو کوئی پرواہ نہیں ۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں چوبیس اگست کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا لانس نائیک نیاز احمد شہید ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button