مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کیخلاف نیب حرکت میں آگیا، سینئر اینکر نے نیا انکشاف کردیا
لاہور 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نیب کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر کیخلاف حرکت میں آگیا ہے اور جنید صفدر کےخلاف ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات میں نیا انکشاف کردیا ہے کہ مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کے بینک اکاونٹ میں بھی کروڑوں روپے پڑے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیب شریف خاندان کے خلاف ریفرنس تیار کررہاہے تاہم ریفرنس کیخلاف ثبوت اکھٹے کرتے ہوئے تفتیش سے پتا چلا ہے کہ جنید صفدر جو ابھی طالب علم ہیں کہ اکاؤنٹ میں بھی کروڑوں روپے پڑے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جنید صفدر کے اکاونٹ سے کروڑوں روپے ملنے کے حوالے سے کہا